قا بل،ایما ندار اور مستند آفسیر کی بطور ڈی جی ہیلتھ تعینا تی کے عمل کو تیز کر نے کی ضرورت ہے، بلوچستان ہائیکورٹ

کوئٹہ،بلو چستا ن ہا ئی کو رٹ کے چیف جسٹس جما ل مند و خیل اور جسٹس نذیر احمد لا نگو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کی تعینا تی کے حوالے سے دا ئر کیس کی سما عت کے دوران ریما رکس دئیے کہ حا لیہ کو ر ونا و ائرس کی روک تھا م کے پیش نظر حکو مت کو مز کو رہ پو زیشن پر ایک قا بل ایما ندار اور مستند آفسیر کی تعینا تی کے عمل کو تیز کر نے کی ضرورت ہے لہذا حکومت اس سلسلے میں تر جیحی بنیا دو ں پر تعینا تی کے عمل کو آگے بڑھا ئے کسی اچھے آفیسر کا انتخاب کرے قبل ا زیں ا یڈوکیٹ جنرل نے معز ز عدالت کو بتایا کہ سیکریٹری صحت نے مجا زحکام کو ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سائنسز (بی پی ایس- 20) کی خالی پوزیشن پر تعینا تی کیلئے سمری ارسال کردی ہے۔ جس کے لئے مزید کچھ وقت درکا رہے کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان پہلے ہی سے کرنا وائرس کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں مصروف ہیں جس کی بعد ازاں عدالت نے اجازت دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں