زائرین کے ڈرائیور اور کلینر 3دنوں سے بغیر ٹیسٹ کے قرنطینہ میں بند،بھوک ہڑتال کردی

کوئٹہ حاجی کیمپ میں کورنٹائن 138 ڈرائیوروں اور کلینروں نے بھوک ہڑتال کردی سوزکی میں آنے والے کھانے گھر واپس کردیا گیا ہے واضح رہے کہ مزکورہ ڈرائیور ز اور کلینئر نے تفتان سے زائرین کو انکے صوبوں کو پہنچایا تھا جس پر حکومت نے ان ڈرائیوروں کی حاجی کیمپ میں کورنٹائن کردیا ہے تاہم ان میں بعض ڈرائیوروں اور کلینروں نے تین روز سے کرونا ٹیسٹ نہ کئے جانے پر منگل کو بھوک ہڑتال کرکے کھانے کو واپس کردیا جب اس سلسلے میں ”انتخاب“ نے حاجی کیمپ میں تعینات ڈاکٹرانور خان مندوخیل سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ ان کی ہڑتال بلاجواز ہے صوبائی حکومت کی جانب سے سختی سے ہدایت ہے کہ انہیں 14روز تک کورنٹائن میں رکھے جائیگا مذکورہ ایام میں کمی و بیشی کا سوال پیدا نہیں ہوتا تمام رائیوروں کے ٹیسٹ کر وائے گئے ہیں جن میں منگل کو غوث بخس نامی ڈرائیور کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اس لئے اس کو شیخ زاہد ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں