سینیٹ امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے نیب کا خصوصی سیل قائم

اسلام آباد : سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرنے کیلئے نیب کا خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نے سینیٹ الیکشن سے متعلق خصوصی سیل قائم کردیا ہے جس کی نگرانی ڈائریکٹر آپریشنز غلام صفدر شاہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیب سینیٹ کے امیدواروں کا ریکارڈ چیک کرے گا جس کے بعد سیل سینیٹ امیدواروں کی کلیئرنس الیکشن کمیشن کو جاری کرے گا۔ذرائع کے نیب کا سزا یافتہ سینیٹ الیکشن نہیں لڑسکے گا۔خیال رہے کہ ملک میں سینیٹ انتخابات کا انعقاد 3 مارچ کو کیا جائیگا جس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں