عوام لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کریں، ضیاء لانگو
کوئٹہ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی زیرِصدارت کرونا وائرس کی روک تھام، لاک ڈاؤن اورامن وامان کی موجودہ صورتحال سے متعلق اقدامات کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کرنے کا مقصد کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو کم سے کم کرنا اور عوام کا تحفظ ہے تاہم ان پابندیوں کے باوجود بھی عوام کی کافی تعداد گھروں سے باہر نظر آتی ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کے اعلی حکام کو لاک ڈاؤن سخت کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں، لوگوں کا تعاون عوام کی صحت کا ضامن ہے، اس لئے عوام لاک ڈاؤن اور حکومت کے فیصلوں کا احترام کریں، عوام الناس کو اپنے بچوں، خاندان اور ملک وصوبے کے لوگوں کی صحت کی خاطر لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں ہم نے خوشی سے نہیں بلکہ تکلیف سے مساجد میں جماعت کو بہت محدود کیا ہے، یہ فیصلہ عوا م کی صحت کے پیش نظر علماء کرام کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے سنیئر پولیس آفس کوئٹہ میں لاک ڈوان، امن وامان و کرونا وائرس سے متعلق صوبے کے تمام ڈویڑنل کمشنرز و ڈی آئی جیز کی بزریعہ ویڈیو لنک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط، آئی جی پولیسں محسن احسن بٹ،کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان، ایڈیشنل آئی جی محمد نعیم اکرم بھروکا،کمانڈنٹ غذہ بند کرنل منصور، ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ، و دیگر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اس کے موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری حافظ عبدالباسط نے تمام ڈویڑنل کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں قائم قرنطینہ سینٹر میں سہولیات کا جائزہ لے کر ضروری آلات اور سامان کی فراہمی کے لیے حکومت کورپورٹ ارسال کریں تاکہ صوبہ بھر میں تمام قرنطینہ سینٹرز میں میڈیکل سہولیات میسر ہوسکیں۔وزیر داخلہ نے ویڈیو کانفرنس میں کرونا وائرس اور امن وامان سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ کرونا وائر س کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سیکیورٹی فورسز اور دیگر تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر فعال ہیں اور پورے صوبے میں امن وامان کی صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے 24 گھنٹے الرٹ ہیں اور موجودہ صورت حال کی ہر لمحے مانیٹرنگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ دفعہ 144سمیت تمام حکومتی احکامات کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے فورسز متحرک ہیں انہوں نے متعلقہ اداروں کے اعلی افسران کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی اقدامات پر عملی درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے عوام کا تعاون اشد ضروری ہے۔تاکہ اس موذی کرونا وائرس کو پھیلاوُ سے روکا جا سکے۔اجلاس میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے اقدامات کو بھی سہرایاگیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔