ترک شہری کی ہنس کے ساتھ 37 سالہ مثالی دوستی

عام طور پر اگر بیسٹ فرینڈ کی بات کی جائے تو ذہن میں انسان کا ہی تصور آتا ہے جب کہ دنیا میں ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں جو اپنے پالتو جانور کو ہی اپنا سب سے بہترین دوست تصور کرتے ہیں۔
آج ہم آپ کو انسان اور کسی پالتو جانور کی دوستی کے بارے میں نہیں بتانے والے بلکہ ایک ایسے انسان کے بارے میں بتائیں گے جن کی ایک ہنس کے ساتھ 3 دہائیوں سے دوستی ہے۔
ترکی کے ایک ریٹائرڈ پوسٹ مین ایک مرتبہ گاڑی پر اپنے دوستوں کے ساتھ کہیں جارہے تھے تو راستے میں انہیں ایک زخمی ہنس نظر آیا۔
ریسپ مرزان نے سوچا کہ اگر وہ اسے تنہا چھوڑ جائیں گے تو یہ کسی شکاری کے ہتھے چڑھ کر موت کے گھاٹ اتر جائے گا اس لیے انہوں نے اس ہنس کو اپنے ساتھ لانے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گاڑی میں ہنس کو ساتھ لے آئے اور پھر انہوں نے اس کی دیکھ بھال کرنا شروع کر دی۔
ترک شہری نے بتایا کہ انہوں نے اس ہنس کا نام ‘گیرپ’ رکھا ہے اور یہ ان کے ساتھ گزشتہ 37 سالوں سے ہے اس نے کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں