کورونا:ملک بھر میں اموات 26 اور متاثرہ افراد کی تعداد 2007ہوگئی

اسلام آباد کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 2 اور خیبر پختونخوا میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی ہے، نئے کیسز کی تصدیق کے بعد مجموعی کیسز 2007 تک جاپہنچے ہیں۔صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جبکہ ان کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور دوران علاج چل بسے ہیں۔ شہر میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کا 70 سالہ رہائشی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگیا۔ان کا کہنا تھاکہ مریض مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جن میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں سندھ میں کیسز کی تعداد 676،پنجاب میں کیسز کی تعداد708، کے پی میں کیسز کی تعداد 253،گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 148، بلوچستان میں کیسز کی تعداد 158تک پہنچ گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں