بلوچستان بھر کی ضلعی عدالتوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی ختم

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس جمال خان مندوخیل کی ہدایت کی روشنی میں بلوچستان بھر کی تمام ضلعی عدالتوں میں ہفتہ کے دن کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ نئے اوقات کار کے مطابق عدالتیں پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8 بجے سے سہہ پہر تین بجے تک اور جمعہ کو صبح 8 بجے تا دوپہر ایک بجے تک فرائض انجام دیتی رہیں گی نئے اوقات کار یکم مارچ 2021سے نافذ العمل ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں