بلو چستان میں کو رونا و ائر س کے 13نئے کیسزرپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا و ائر س کے 13نئے کیس رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18942ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے کو رونا وائرس آپریشن سیل کی جا ری کر دہ رپورٹ کے مطابق اتوار کو بلو چستان کے دو اضلاع کوئٹہ سے سا ت جبکہ لسبیلہ سے چھ کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی 18942ہوگئی ہے۔ رپوٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹو ں کے دوران کو رونا وائرس کا شکار ہو نے والے مزید 17افراد صحتیا ب ہو گئے جس کے بعد اب تک صحت یا ب ہو نے والوں کی تعداد18655ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں کو رونا وائر س کے فعال مریضوں کے تعداد 88ہے۔رپوٹ کے مطابق بلو چستان میں اب تک کو رونا وائر س سے 199افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں