خاران اور کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات ، 2 افراد قتل
کوئٹہ،خاران (انتخاب نیوز) کوئٹہ اور خاران میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد قتل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق خاران شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں نذر محمد ولد سلام جان سیاہ پاد جاں بحق ہوگیا۔ کوئٹہ میں ترین روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، میت ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔ واقعات سے معلق قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


