ناگزیر وجوہات کی بناءپر بلوچستان میں ریلوے سروس ایک روز کے لیے معطل کردی گئی، حکام
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان میں ریلوے سروس ایک روز کے لیے معطل کردی گئی ۔ ریلوے حکام کے مطابق ناگزیر وجوہات کی بناءپر بروز منگل کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس، اور کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل نہیں چلائی جائیں گی ۔ حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن پسنجر ٹرین بھی معطل کردی گئی ہے جبکہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج نہیں آئے گی
Load/Hide Comments


