پاکستان کے فیلڈ مارشل سے ملاقات میں عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی، سعودی وزیر دفاع

ویب ڈیسک : سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے جمعرات کو بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میں عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بات کی ہے۔انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ ملاقات کا مقصد ’ہمارے مضبوط تعلقات اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کی تصدیق‘ تھی۔انہوں نے مزید لکھا: ’ہم نے عالمی امن اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے اپنے مشترکہ اقدامات پر بات کی، جس کا مقصد ہمارے مشترکہ مفادات کی خدمت کرنا ہے۔‘پاکستان اور سعودی عرب نے حالیہ سالوں میں اپنے اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مضبوط بنایا ہے۔دونوں ممالک نے 17 ستمبر، 2025 کو ایک سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں عہد کیا گیا کہ ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف حملے کے طور پر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں