سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 افراد کو سزائے موت دیدی گئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 7 افراد کو سزائے موت دے دی گئی۔ ساتوں افراد کو ایک ہی دن سزائے دی گئی۔ سزا پانے والوں میں 5 سعودی اور 2 اردنی شہریوں کو منشیات کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں 2026 کے آغاز سے اب تک منشیات سے متعلق کیسز میں 38 افراد کو سزائے موت دی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں