پاکستان سے عازمین حج کی روانگی کا آپریشن شروع، کراچی، ملتان اور لاہور سے پروازیں روانہ
کراچی، ملتان، لاہور (آن لائن) ملک بھر سے عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا آپریشن شروع ہوگیا ہے ،ہفتہ کو کراچی سے 160اور ملتان سے 151عازمی حج کو لے کر پروازیں مدینہ منورہ روانہ ہوئیں۔کراچی میں گورنر سندھ نہال ہاشمی اور ملتان میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی نے عازمین حج کو الوداع کیا۔ دوسری جانب روٹ ٹو مکہ کے سعودی پروجیکٹ کے تحت لاہور سے پہلی حج پرواز 345 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوگئی۔ سعودی ایئرلائن کی پرواز SV5735 صبح ساڑھے 10 بجے لاہور سے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، اور دیگر نے عازمین حج کو رخصت کیا۔
Load/Hide Comments


