الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب موخر کردیا، فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا۔ الیکشن کمیشن میں مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں درخواست گزار جلال خان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مراد سعید نے حلف نہیں اٹھایا تھا، جب ممبر نے حلف ہی نہیں لیا تو اس کی نشست خالی کیسے ہوسکتی ہے؟ وکیل درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کا مو¿قف تسلیم کرتے ہوئے مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن مو¿خر کردیا۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 6 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے۔
Load/Hide Comments


