افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی، یہ صرف ہتھیاروں کی نہیں بلکہ عزم و حوصلے کی جیت تھی، بلاول بھٹو

کراچی (ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی اور یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں بلکہ عزم و حوصلے کی جیت تھی۔ معرکہ حق کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہاکہ ایک سال قبل پاکستان غیریقینی صورتحال کا شکار تھا، دشمن سمجھتا تھا کہ وہ پاکستان کو توڑ اور ہرا سکتا ہے، یہ دشمن کا خیال تھا کیونکہ وہ پاکستان سے واقف نہیں تھا، مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت ہے، پاکستان کبھی سرینڈر نہیں کرے گا اور نہ ہی برداشت کرےگا، افواج پاکستان نے میدان جنگ میں دشمن کو شکست دی، یہ فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں، عزم و حوصلے کی جیت تھی، یہ کامیابی اتحاد، یکجہتی اور قومی طاقت کا مظہر بنی، یہ ا±ن لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا، شمال کے پہاڑوں سے بحیرہ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔ چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، ہمارے سفارتکاروں نے سفارتی محاذ پر دشمن کا بھرپورمقابلہ کیا، سفارتکاروں نے مو¿قف کو مو¿ثر اور واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، تاریخ شور سے نہیں بنتی، کامیابی کے بعد ذمہ داری ہے کہ ہمیں ملک کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں