آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہوگئے، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) پروگرامز کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر موصول ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ منتقلی ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرام کے تحت ہوئی۔ پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 مئی کو تیسرے جائزے کی منظوری میں یہ قسط منقتل کرنے کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر کی منظوری دے دی، آر ایس ایف پروگرام کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی دوسری قسط بھی منظور کر لی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں