حلیم عادل شیخ کی الیکشن کمیشن میں وزیر اعلی سندھ کیخلاف نااہلی کی درخواست دائر
کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے خلاف ریٹرننگ آفیسر سینیٹ الیکشن کو تحریری درخواست ارسال کر دی ہے۔حلیم عادل شیخ کی جانب سے دی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے14 فروری کو نیشنل میڈیا کے سامنے سینیٹ انتخابات میں سندھ سے ووٹوں سے زیادہ دس سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیا۔درخواست میں کہا گیاہے کہ وزیر اعلی سندھ الیکشن رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات میں ملوث ہوئے ہیں۔ ووٹوں سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا بیان دیکر وزیر اعلی کرپٹ پریکٹس میں ملوث ثابت ہوئے ہیں
Load/Hide Comments


