کورونا وائرس:پاک ایران آمد و رفت بند، مشترکہ ٹیموں کی تشکیل
تفتان: کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے سرحد پر پاک ایران آمد و رفت روک دی گئی
اک ایران سرحد کیساتھ ملحقہ امیگریشن گیٹ بند،دو طرفہ آمدورفت اور ٹرانزٹ گاڑیوں کا داخلہ نہ ہوسکا امیگریشن زرائع کے مطابق روزانہ دو طرفہ زائرین کی تعداد سات سو کے قریب ہے جو آتے اور جاتے ہیں قافلوں میں جو زائرین ایران جاتے ہیں انکی تعداد دو سے تین ہزار افراد پہ مشتمل ہے زرائع کا مذید کہنا ہے کہ اکیس فروری کو گیارہ سو سے زائد افراد پر مشتمل زائرین کا ایک بڑا قافلہ ایران گیا ہوا ہے، تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے ایران سے آنے والے سو کے قریب زاہرین پاکستان ہاؤس میں موجود ہے جن سے گزشتہ دونوں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے بھی ملاقات کی تھی
ایران میں مہلک کورونا وائرس سے 7 افراد کی ہلاکت کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک
سرحدی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل بھی دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت ایران جانے والے مسافروں اور زائرین کو تفتان سرحد پر روک دیا گیا ہے اور انہیں پاکستان ہاؤس میں ٹھہرایا گیا ہے۔
حکام کے مطاق جنریٹرز، واٹر سپلائی سسٹم اور 10ہزار کورونا وائرس ماسک آج تفتان پہنچ جائیں گے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران سے بھی کسی مسافر کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جا رہا تاہم پیدل جانے والے افراد کو ایران جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
کئی ایرانی ٹرانسپورٹ ڈرائیورز تفتان سرحد پر پھنس گئے ہیں جنہیں اسکریننگ کے بعد روانہ کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے ذمہ دار ایرانی حکام سے بات کی چیت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے۔وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،۔وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی
چمن تفتان طورخم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے، ظفر مرزا
معاو ن خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چمن تفتان طورخم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگکر رہا ہے۔ اتوار کو معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت کروناوائرس سے بچاو کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری صحت، ڈاکٹرز، یگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ، پاک فوج کے نمائندے اور صحت کے ماہرین نے شرکت کی۔ترجمان وزارت صحت نے کہاکہ اجلاس میں ایران میں کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے حوالے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ چمن تفتان طورخم پر تربیت یافتہ عملہ سکریننگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام انٹری پوائنٹس پر انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولییشن کی ہدایت کے مطابق عمل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ،لاہور،کراچی ایرپورٹ پر بھی سخت سکریننگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تیار ہمہ وقت تیار ہیں،کروناوائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق تمام ائیرپورٹس پر آنے والے تمام مسافروں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ تمام آنٹری پوائنٹس پر تربیت یافتہ عملہ مستعدی سے کام کر رہا ہے،موجود صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
کورونا وائرس کی مجموعی طور پر مانیٹرنگ اور اس کی روک تھام کے لیے 14 رکنی تکنیکی کمیٹی قائم
حکومت بلوچستان نے صوبے میں کورونا وائرس کی مجموعی طور پر مانیٹرنگ اور اس کی روک تھام کے لیے 14 رکنی تکنیکی کمیٹی بنادی گئی صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کی مجموعی طور پر مانیٹرنگ اور اس کی روک تھام کے لیے 14 رکنی تکنیکی کمیٹی بنائی گئی تھی اور ان علاقوں کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کی گئی تھی جہاں چینی باشندے موجود ہیں ان علاقوں میں گوادر کے علاوہ ضلع چاغی میں سیندک اور کراچی سے متصل بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کا علاقہ دودر شامل ہیں گوادر میں کورونا وائرس کے حوالے سے تین مراکز قائم کیے گئے جبکہ صحت کے بین الاقوامی ادارے ڈبلیو ایچ او نے خصوصی کٹس بھی فراہم کیں خیال رہے کہ گوادر سمیت بلوچستان میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
گوادر : ضلعی انتظامیہ نے ڈی ایچ کیو اسپتال سمیت پاک ایران سرحد 250 اور گوادر ائرپورٹ پر بھی ترمل اسکینگ کٹ نصب کر رکھے ہی
ایران سے ملحقہ پانچ اضلاع چاغی واشک پنجگور کیچ اور گوادر میں ایمر جنسی نافذ
اک ایران سرحدی علاقے ماشکیل روتک اور دیگر علاقوں میں سرحد ی پٹی بند کردی گئی