وزیر اعلی کی زیر صدارت فوڈ سیکورٹی کا اجلاس، راشن و رقم کی فراہمی کا جا ئزہ لیا گیا
کوئٹہ:وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت فوڈ سیکیورٹی ،ڈیلی ویجرز اور غریب لوگوں کو راشن اورمعاونتی پیکیج کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء اور سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔فوڈسیکیورٹی کمیٹی اور معاونتی پیکج کمیٹی کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں رواں ہفتہ کے دوران کوئٹہ میں رضا کار تنظیموں کی معاونت سے مقرر کردہ مقامات پرمستحقین میں راشن کی تقسیم کا آغاز کیا جاۓ گا ۔ ۔وفاقی حکومت سے صوبوں خاص طور پر بلوچستان کی جانب سے گندم خریدنے اور زخیرہ کرنے کے لیۓ رابطہ کیا جا ۓ گا۔۔ضلعوں کی سطح پر مستحقین کی نشاندہی کا عمل مکمل کر کے ان میں نقد رقم یا راشن جو مناسب ہوکی تقسیم شروع کی جاۓ گی ۔اجلاس میں اضلاع کو معاونتی پیکیج کے لیۓ فوری طور پر فنڈز کے اجراء کا فیصلہ بھی کیا گیا وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ صوبے کے کسی بھی علاقے میں اشیاء خوردونوش کی قلت نہیں ہونے دی جاۓ گی ۔وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ خوردنی اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام یقینی بنائیں ۔فوڈسیکیورٹی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ضلعوں سے خوردنی اشیاء کی ضلعوں میں دستیابی کا ڈیٹا حاصل کرے اور صورتحال کی نگرانی کرے