ریلوے کو 6ارب روپے کا پیکیج تین اقساط میں ملے گا
لاہور،وفاقی حکومت کی جانب سے ریلوے کے 65ہزار ملازمین اور1لاکھ19ہزار پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے سلسلہ میں اعلان کردہ 6ارب روپے کا پیکج تین اقساط میں ملے گا۔موجودہ حالات میں ریلوے آپریشن میں خسارے کے پیش نظر ریلوے کو6ارب کاخصوصی پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ ریلوے کو یہ رقم تین اقساط میں ملے گی اور2ارب روپے کی پہلی قسط رواں ہفتے جاری کی جائے گی،دوسری قسط مئی اورتیسری قسط جون کے مہینے میں جاری کی جائے گی۔
Load/Hide Comments