افغانستان، پر تشدد واقعات میں شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ

کابل (انتخاب نیوز) افغانستان میں قیام امن کیلئے امن مذاکرات کی ابتدا کے وقت سے پر تشدد واقعات میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے یہ انکشاف اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورت میں کیا گیا جو آج منگل کو جاری ہوئی گزشتہ برس زخمی یا ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 8,820 رہی یہ تعداد 2019 کے مقابلے میں پندرہ فیصدل کم تھی مگر 2020 کے آخری تین ماہ میں کابل حکومت اور طالباتن کے براہ راست مذاکرات شروع ہوتے ساتھ ہی سویلین ہلاکتیں کافی تیزی سے بڑھیں گزشتہ برس کی چوتھی سہ مارہی میں اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں ہلاکتیں پینتالیس فیصد زائد ہوئی؟ں، طالبان نے رپورٹ پر رد عمل میں کہاہے کہ یہ تفصیلات انہیں مہیا نہیں کی گئیں۔ دریں اثناء افغانستان کے صوبے لوگار کی چیک پوسٹ پر حملے میں نو سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے لوگار میں ایک سیکورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس پر اہلکاروں نے بھی شدیدمزاحمت کا مظاہرہ کیا۔ دو دگھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ میں پبلکل اپ رائزنگ سیکورتی فورسز نو اہلکار ہلاک ہوگئے حملہ آور جاتے ہوئے اپنے ہمراہ سرکاری اسلحہ اور ایک گاڑی بھی لے گئے جب کہ دو اہلکاروں کو یرغمال بنانے کی بھی اطلاع ہے لوگار کے گورنر کے ترجمان نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں