کورونا: بلوچستان میں مزید 6کیسز تعداد 164ہوگئی
کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا وائرس کے چھ نئے کیسز تصدیق ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 164ہوگئی جبکہ صوبے کے تین اضلاع کورونا وائرس سے متاثرہ قرار دیے گئے ہیں، کورونا وائرس سیل بلوچستان کے ترجمان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں مزید 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے صوبے میں مقامی طور پر کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 30ہے جن میں 6ڈاکٹر اور 7سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں ا ن تمام افراد سفری ہسٹری موجود نہیں ہے۔بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے شبے میں 2203افراد میں سے 2114کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 1910میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 39کے نتائج آنے باقی ہیں صوبے میں کورونا وائر س سے اب تک ایک شخص کی وفات بھی ہوئی جبکہ 17مریض صحتیاب ہو چکے ہیں
Load/Hide Comments