مستونگ، ڈپٹی کمشنر کی جانب سے غریبوں میں راشن تقسیم کیا گیا
مستونگ،ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی نے دھاڑی دار مستحقین غریبوں اور بے روزگار لوگوں میں راشن تقسیم کی۔ مستونگ بازار،میجر چوک سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے مزدوری کے غرض سے جمع ہوئے تھے جن کو مستونگ پولیس نے حراست میں لے لیاتھا۔جوکہ مزکورہ افراد غریب اور مزدور کار لوگ تھے جو روزانہ ہجرت پر کام کرتھے ہیں۔۔۔جن میں ڈپٹی کمشنر مستونگ نے صوبائی حکومت کی ہدایت آج 70 تیلے راشن تقسیم کیا۔اور مزید امداد ملنے کی صورت میں غریب مستحقین میں تقسیم کیاجائے گا۔۔اس موقع پر تحصیلدار محمداکرم حریفال اور ڈی سی آفس اکانٹس آفیسر حاجی عبدالجبار بھی انکے ہمرا تھے۔اس موقع پر انھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے لاگو کئے گئے دفعہ 144اور دیگر قوانین پر سختی سے عمل در آمد کرایاجارہاہے۔قوانین عوام کی حفاظت اور کوروناوائرس کے روک تھام کیلئے بنائے گئے ہیں تاکہ یہ وبائی مرض مزید نہ پھیل سکے۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے۔۔۔ انھوں نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ اپنا اور اپنے اہل خانہ اور علاقے کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔صرف اپنے ضرورت کیلئے نکلتے ہی احتیاتی تدابیر اپنائے۔اور لاگو قوانین کی پاسداری کریں۔