کوئٹہ،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 64افراد گرفتار57دکانیں سیل
کوئٹہ،ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 64افراد کوگرفتارکرکے 57دکانیں سیل کردیں جبکہ دوسری جانب عوامی حلقوں کی جانب سے سودا سلف لینے اور میڈیکل سٹور جانے والوں کی گرفتاری پرتشویش کااظہار کیاگیاہے۔ بدھ کو بھی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک جاری رہا اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی سیدہ ندا کاظمی کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر64 افراد کو گرفتارکرکے 57دکانیں سیل کردی ہیں دوسری جانب عوامی حلقوں نے سودا سلف لینے اور میڈیکل سٹور جانے والوں کی گرفتاری پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلعی انتطامیہ کی جانب سے بلا وجہ باہر جانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان تھا لیکن گھروں کیلئے سبزی یا میڈیکل سٹور سے ادویات لانے والوں کو گرفتارکرنا باعث تشویش ہے۔