ایران میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب، 21افراد ہلا ک

تہران:ایران میں شدید بارشوں کے باعث آنیوالے سیلاب کے نتیجے میں 21افراد ہلا ک اور ایک شخص لاپتہ ہوگیا ہے،یہ بات ہنگامی حالت سے متعلق ادارے کے ایک ترجمان نے بدھ کوکہی جبکہ ملک کورونا وائرس وباء نمٹ رہا ہے۔ مجتبیٰ خالیدی نے ایران کی اثناء نیوز ایجنسی کو بتایا کہ 22افراد زخمی بھی ہوئے ہیں زیادہ تر ہلاکتیں جنوبی یا وسطی صوبوں میں ہوئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فارس صوبہ میں 11افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رموزگان اور قم میں تین،تین اور سیستان اور بلوچستان صوبہ میں دوافراد ہلاک ہوگئے ہیں اسی طرح بوشہر اور خوزستان میں ایک،ایک موت واقع ہوئی ہے۔ خالیدی کا کہنا تھا کہ ہرموزگان میں خلیجی ساحل پر ایک شخص ابھی تک لاپتہ ہے۔ گزشتہ ہفتے سیلاب میں 12افراد ہلاک ہوگئے تھے اور خالیدی نے مزید شدید بارشوں سے متعلق خبردار کیا ہے۔ ایران دنیا کی خونی ترین کورونا وائرس وباء کیخلاف لڑ رہا ہے جس سے 3036ہلاکتیں اور 47,593افراد متاثر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں