لاک ڈاون سے گھروں میں فاقے پڑ چکے، میکنزم بنایا جاے، نزیر بلوچ

نوشکی،بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابقہ ضلعی صدر نزیر بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ کورونا وائرس جیسے وبا کے پھیلنے کی وجہ سے پاکستان سمیت نوشکی بھر کے تمام چھوٹے بڑے دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں جس سےروزانہ کے بنیاد پر کام کرنے والے دیاڑئ دار گھرانوں کی چولہے بجھ گئےہیں اور وہ دو وقت کی روٹی کامحتاج ہوکر اپنے بچوں اوراہل وعیال سمیت فاکہ کشی کی زندگی گزار رہےہیں غریب لوگوں کو کام کرنےمیں شدیدمشکلات کا سامناہےجس طرح خدشہ اورامکان ہیں کہ لاک ڈاون کایہ سلسلہ مزید دس سے پندرہ روز جاری رہےگا اس سے سماجی اور معاشی المیہ جہنم لینے کا خدشہ ہے کہ غریب اور نادار لوگ کورونا وائرس جیسے موزی موذی وباسےپہلےبھوک اور فاقہ کشی سےنہ مرجائے میڈیاکےاعلانات کے حدتک وزیر اعظم اورحکومت وقت نےتو ایسےلوگ جن کا گزارہ روزانہ کےدیہاڑئ پےہوتاہیں کےلئےماہ وار 17500 دینے کاجووعدہ کیا ان پر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہواہیں اسکے علاؤہ وزیرِ اعظم نےپاکستانی عوام کےلئے میڈیا پراربوں ڈالر ریلیف پیکج کاجواعلان کیا تھااسکےفوائدعام عوام تک ابھی تک نہیں پہنچ سکا بلکہ وہ پیکج صرف سرمایہ داروں اور کارخانہ داروں کےلئےتھا،کوروناوائرس کی عالمی وباکوپھیلنےاور روکنے کےلیےپاکستان سمیت نوشکی کوبندکردیاگیاہے۔ لوگوں کو سختی سےہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں لیکن دیہاڑی پر کام کرنے والے رکشہ والے ہوٹل والے سبزی فروش درزی ٹیلرماسٹر ریڑی بان فرنیچر والے حجام کےدکان سمیت مختلف پیشوں سے تعلق رکھنےوالے لوگ بےروزگار ہوکر گھروں میں محصور ہوگئے ان غریب اور دیہاڑی دار لوگ کس طرح اس صورت حال کا سامنا کرینگے
انہوں نے مزید کہاکہ اس سے پہلے کہ معاشی طور پر انتہائی مجبور خاندان اورطبقات حکومتی و انتظامی پابندیوں کو توڑکر بےترتیب حصول معاش کے لئےباہرنکلےانتظامیہ اور حکومت وقت تمام مکتبہ فکربلخصوص سیاسی جماعتوں کےزمہ داران اور بازارپنچایت زمیندارایکشن کمیٹی اورسول سوسائٹی کواعتماداورمشاورت میں لے کرایک باقاعدہ میکنزم اور ترتیب بناکر مختلف دکانداروں کو بالترتیب مختلف ایام میں بنددکانوں کوسیکنڈٹائم کھول کر انھیں باعزت طریقےسے روزگارفراہم کرنےکاموقع دیاجائےکیونکہ تمام دکانداردکانیں بندہونےکےباوجود ہزاروں روپےماہانہ کرایہ اداکرتےہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں