جمعیت کے ساتھ فارمولا طے ہوا ہے جلد باقاعدہ اعلان کیا جائیگا،سرداراختر مینگل

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اپنے شاندار کارناموں سے خود پریشان ہے ہمیں اس کیلئے زحمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے جمعیت علماء اسلام کے ساتھ فارمولا طے ہوا ہے جلد باقاعدہ اعلان کیا جائے گا دو دن انتظار کریں پی ڈی ایم کا ہدف سامنے آجائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمودخان اچکزئی کی سردار اختر مینگل کے گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ملاقات میں محمود خان اچکزئی کے ہمراہ پارٹی رہنما عثمان کاکڑ رحیم زیارتوال رضا محمد رضا اور نصر اللہ زیرے تھے اورسردار اختر جان مینگل کے ہمراہ اراکین بلوچستان اسمبلی ثنا اللہ بلوچ میرحمل کلمتی بابو رحیم مینگل نصیر شاہوانی بھی موجود تھے ملاقات میں سینٹ انتخابات کے دوران پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدواروں پر گفتگو کی گئی ہے محمود خان اچکزئی اور سردار اختر مینگل نے پی ڈی ایم بلوچستان کی سطح پر سینٹ امیدواروں کا اعلان متوقع ہے پی ڈی ایم نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا میں بھی مشترکہ امیدواروں کا اعلان کیا پی ڈی ایم کے مرکزئی اجلاس میں صوبائی سطح پر امیدواروں کا فیصلہ صوبے میں موجود جماعتوں کے رہنماؤں پر چھوڑ دیا گیا تھا ملاقات کے بعد سردار اختر جان مینگل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت اپنے کرتوتوں اور کارناموں سے خود پریشان ہیں اور حکومت میں شامل اراکین بھی اپ سیٹ ہیں ہمیں اس کیلئے زحمت کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہاں جہاں تک سینیٹ کے الیکشن میں متحرک ہونا ہماری فرائض میں شامل ہے دو دن انتظار کریں پی ڈی ایم کا ہدف سمیت سب کچھ سامنے آجائیگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تمام سیاسی جماعتیں اور قبائلی لوگ ہمارے لیے قابل احترام ہے ہم خود سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں ظاہر ہے سینیٹ الیکشن کے موقع پر تمام جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور انشاء اللہ مثبت نتائج نظر آئینگے جمعیت علماء اسلام کے ساتھ فارمولا طے ہوا ہے جلد باقاعدہ اعلان کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں