ایم کیو ایم والے اتحادی ہیں، مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے، وفاقی وزیر علی زیدی

کراچی:سینیٹ انتخابات سے متعلق تحریک انصاف کے ظہرانے میں ایم کیو ایم نے آخری لمحات میں معذرت کرلی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ ایم کیو ایم والے اتحادی ہیں، مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے۔تحریک انصاف کے رہنما مشیر جہاز رانی محمود مولوی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں پی ٹی آئی کے کچھ اراکین بھی غیر حاضر رہے۔سینیٹ انتخابات سے قبل سندھ میں ڈرامائی موڑ، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کرلی، وفاقی وزیر اسد عمر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت انتظار کرتی رہ گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں