تربت، دو کرم پل کی مرمت کے نام پر عوام کو عذاب میں ڈال دیا گیا

تربت (نمائندہ انتخاب) دوکرم پل کی مرمت کے نام پر عوام کو عذاب میں ڈال دیاگیا، دوسرے ہفتے سے مرمت کاکام بند کرکے متبادل راستے کے ذریعے عوام کو تکالیف وپریشانیوں کا شکاربنادیا گیاہے، آبسرکے عوامی حلقوں وسیاسی پارٹیوں کے مطالبہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوکرم ندی پل کے ٹوٹے ہوئے حصہ کی مرمت کاکام شروع کردیاگیا اور پل کے اوپر کا راستہ بندکرکے متبادل راستے پر ٹریفک کو گزارا گیا اور ٹوٹے ہوئے حصہ کی شٹرنگ کے بعد مرمتی کام کو بندکردیاگیا ہے جس سے عوام ناہموار متبادل راستہ اور گردوغبار کی وجہ سے شدید پریشانیوں کے شکارہیں، اردگردکی آبادی اورقریبی مسجد بھی گردوغبار سے متاثرہیں، نیشنل پارٹی آبسرنے پل کی مرمت کے بہانے ناہموار متبادل سڑک کے ذریعے عوام کو ذلیل وخوارکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نیشنل پارٹی کے مطالبہ پر پل کے ٹوٹے ہوئے حصہ کی مرمت کا کام شروع کرنے کے بعد اسے بندکرنا عوام کے ساتھ صریح زیادتی ہے، عوام بہت تنگ ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر فوری طورپر پل کے مرمت کا کام دوبارہ شروع نہ کیاگیا تو احتجاج کاراستہ اختیارکرنے پرمجبورہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں