عالمی طاقتیں پاکستان کو داخلی مسائل میں الجھا کر ملک کو ترقی سے محروم کرنا چاہتی ہیں، مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادرلونی صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ عبد الاحدکبدانی سیدعبدالستارشاہ چشتی مولوی نعمت اللہ شیرانی مولانا محمدحیات میر مبارک خان محمد حسنی مفتی رحمت اللہ خلجی حاجی عبیداللہ حقانی،عبدالطیف مجاہد مولوی رحمت اللہ حقانی سالارعبدالولی ودیگر نے کہاکہ عالمی طاقتیں پاکستان کو داخلی مسائل میں الجھا کر ملک کوترقی اور معیشت کی استحکام سے محروم کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان کو اپنے مفادات کے شکنجے میں جھکڑاکر اپنی منشا کے فیصلے کروانے پر مجبور کرنے کے لیے منصوبے بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کا اصل المیہ ہے آئینی حدود کی پامالیاں اور انتشاروافراتفری ہے اورآئین نے سب اداروں کی حدود متعین کردی گئی ہے آئین کوکھلوڑابنا دینے ملکی ادارے عدم استحکام کے شکار ہے انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں ہی ملک کی سلامتی،بقا اور یکجہتی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک وقوم کوبحرانوں سے نجات ایک حقیقی نظام سے ہی مل سکتی حقیقی نظام کی محرومی سے ملک وقوم مشکلات و مسائل کی دلدل میں دن بدن دھنستے چلے جارہے ہیں سرمایہ دار اورجاگیردار کرپٹ اور بددیانت بیورکریسی اور سیاستدانوں کوذاتی افادیت مل رہی ہیں کمزور اور غریب کااستحصال ہورہاہے انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں محنت کش عوام اس نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں اس کا خاتمہ کیے بغیر صدیوں کی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ نہیں سکتیں جب تک ظلم و ستم، جبر، استحصال پر مبنی نظام قائم رہے گا ترقی اور استحکام ملک میں ممکن نہیں انہوں نیکہا کہ آئی ایم ایف کے طبقاتی جبر و استحصال کے پالیسیوں کی تسلسل سے عوام کے ساتھ جو کھلواڑ چل رہا ہے اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ اس نظام میں رہتے ہوئے آئی ایم ایف جیسے سامراجی اداروں کی جکڑ بندیوں اورمعاشی بحران سے نجات حاصل کرنا ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی سیتمام تر ضروریاتِ زندگی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔ آٹا چور چینی چور مافیاز کی ہوس کا خمیازہ محنت کش مزدور اور غریب عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں