نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم نے بالعموم اور نوجوانوں نے بالخصوص ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے ملاقات میں کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ملاقات میں وزیرِ اعظم کو وزیرِ اعظم کووڈ۔19 ریلیف ٹائیگرز فورس میں رضاکارانہ طور پر شمولیت کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ عثمان ڈار نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ اب تک محض 48گھنٹوں میں تقریبا تین لاکھ نوجوان کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکے ہیں اور یہ سلسلہ نہایت تیزی اور جوش و خروش سے جاری ہے۔ معاون خصوصی نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ رجسٹریشن کی مہم میں ملک کے طول و عرض سے نوجوان گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ رجسٹریشن کا عمل 10اپریل تک جاری رہے گا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں نوجوانوں کی بھرپور شمولیت کے جذبے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں نوجوانوں کا یہ جذبہ نہایت حوصلہ افزا اور لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہیں۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں پوری قوم نے بالعموم اور نوجوانوں نے بالخصوص ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں