صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پرمبارکباد

اسلام آباد: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے چیئرمین کا کردار بہت اہم ہے وزیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے چیئرمین سینیٹ کا کردار بہت اہم ہے کیونکہ ایوانوں کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی مضبوطی پوشیدہ ہے۔ اْن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی صحیح معنوں میں عوام کی نمائندگی کرتی ہے، توقع ہے کہ چیئرمین سینیٹ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین قانون سازی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں