سعودی عرب، داعش کے پانچ مشتبہ ارکان کو سزائے موت کا حکم

ریاض:سعودی عرب میں ایک فوجداری عدالت نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے تعلق اور مختلف واقعات میں ملوث ہونے کے جرم میں پانچ افراد کو سزائے موت کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عدالت میں ان مجرموں پر سعودی عرب میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات میں فردِجرم عاید کی گئی تھی اورعدالت کے جج نے انھیں قصور وار قرار دیا۔یہ پانچوں مجرم داعش کے پینتالیس ارکان پر مشتمل دہشت گردی کے ایک سیل میں شامل تھے۔ان دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتیں کی تھیں اور بم دھماکے کیے تھے۔ان میں ابھا میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کا قتل اور ایک مسجد میں بم دھماکا بھی شامل ہے۔اسی سیل سے وابستہ دہشت گردوں نے نجران میں مسجدالمشہد اور الاحسا میں مسجد الرضا میں بم دھماکے کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں