پی ڈی ایم کو فعال رکھنے کیلئے زرداری، فضل الرحمان اور نوازشریف متحرک

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تین بڑے نوازشریف،مولانا فضل الرحمان اورآصف زرداری پی ڈی ایم کو فعال رکھنے پرمتحرک ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس سے قبل پی ڈی ایم کے تین بڑوں مولانا فضل الرحمان، نوازشریف اور آصف زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے فریقین کو لچک دکھانے پر زور دیا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اختلافی امور کو حل کرنے کا بہترین فورم پی ڈی ایم ہے اور ہم پر بھاری ذمہ داری ہے ، ہمیں عوام کو مایوس نہیں کرنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں