سینٹ میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ میں اختلاف

اسلام آباد: سینٹ میں قائد حزب اختلاف کا معاملہ،پیپلزپارٹی نے قائد حزب اختلاف کی نشست پی ڈی ایم سے مانگ لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینٹ میں قائد حزب اختلاف کے حوالے سے موقف اپنایا ہے کہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف پیپلز پارٹی کا ہونا چاہیے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے اس موقف کی سختی سے مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینٹ میں قائد حزب ا ختلاف کا حق (ن) لیگ ہے اور یہ (ن) لیگ سے ہی ہونا چاہیے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) قائد حزب اختلاف کیلئے سعدیہ عباسی اور اعظم نذیر تارڑ میں سے کسی ایک کو بنانا چاہتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے قائد حزب اختلاف کیلئے چیئرمین سینٹ کی سیٹ پر صادق سنجرانی سے ہارنے والے یوسف رضا گیلانی کو بنانا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں