امریکا: سپر مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات عائد
امریکی ریاست کولاراڈو کی سپر مارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات عائد کر دیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 برس کے حملہ آور کی شناخت احمد علیسا کے نام سے کی گئی ہے۔
امریکا: سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزم کو باؤلڈر کاؤنٹی کی جیل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کا مقصد تاحال ظاہر نہیں کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کولا راڈو کے شہر باؤلڈر میں مسلح شخص نے ایک سپرمارکیٹ میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments


