کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال، پنجاب کے اسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے گئے

لاہور: این ڈی ایم اے نے پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پنجاب کے اسپتالوں کو 124 مزید وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے لاہورکیاسپتالوں میں 70وینٹی لیٹرزدیے گئے ہیں۔ان میں سرگنگارام اسپتال میں 10،جناح اسپتال میں 10وینٹی لیٹرزفراہم کئے گئیہیں۔میواسپتال میں 14وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے ہیں۔لاہورجنرل اسپتال کو20،سروسزاسپتال کو16وینٹی لیٹرزدیے گئے ہیں۔ نشتراسپتال ملتان کو18،ڈی ایچ کیوفیصل آباد کو8وینٹی لیٹرز،ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کو8وینٹی لیٹرزدیے گئیہیں۔11 ٹیچنگ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرزکی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں