مہنگائی، اور معاشی تباہی کا حفیظ شیخ نہیں، کپتان قصور وار ہے، فائق شاہ

کوئٹہ:امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کے طوفان کے ذمہ دار حفیظ شیخ نہیں بلکہ کپتان ہیں جنہوں نے چن چن کر نااہل اور چلے ہوئے کارتوس استعمال کیے، کپتان تمام محاذوں پر ناکام ھو گئے، انصاف، روزگار، اور تبدیلی کے دعوے ناکام ھو چکے، کپتان کو فی الفور ملکی بہتری کے لیے فیصلے کرنا ہونگے، اب مشوروں اور ہدایات کا وقت گزر چکا ہے، عوام نتائج مانگتے ہیں، کسی شعبے میں بہتری نہیں لائی جا سکی، چاروں صوبوں کی حکومتیں بھی بری طرح ناکام ہیں، معاشرہ شدید فرسٹریشن اور کرب کا شکار ہے، عوام دہائیاں دے رہے ہیں، دانشور اور ووٹرز مایوس ہیں، اجتماعی قیادت اور بورڈ برائے حکمت و ایمانداری BWH سے ہی مسئلہ حل ہو سکتا ہے،تمام ادارے مل بیٹھ کر فیصلہ کریں، قومی اداروں کو منظم کرکے کارکردگی بڑھانے کی ضرورت ہے، امن ترقی پارٹی نے مکمل منصوبہ دیا ہے، عوام کو اختیار دینے کے لیے یونین کونسل سے لے کر قومی سطح تک عوام کو اقتدار میں شریک کرنا ضروری ہے، یہی حقیقی جمہوریت ھو گی، محمد فائق شاہ نے قانون کی دھجیاں اڑانے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امن ترقی پارٹی محاسبہ کرے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں