حکومت بلوچستان نے گوادر کو جنوبی بلوچستان کا دارالحکومت بنانے کیلئے سرکاری ریسٹ ہاؤس کرایہ پر لے لیا
گوادر:حکومت بلوچستان نے گوادر کو جنوبی بلوچستان کا دارالحکومت بنانے کے لیے گوادر میں سرکاری ریسٹ ہاس کرایہ پر لے لی،سیول سیکرٹریٹ کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ریسٹ ہاس کوماہانہ لاکھوں روپے کے عوض کرایہ پر لے لیا گیا ہے جس پر گوادر پورٹ اور حکومت بلوچستان کے مابین معاہدیپر دستخط بھی کردیے گئے ہیں،ریسٹ ہاس کی تزئین اور آرائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کیے جائینگے جبکہ ملازمتوں کے لیے بھرتیوں کا بھی آغاز کر دیاگیا ہے جنوبی بلوچستان کا دارالحکومت کے لیے جی پی اے کے جس ریسٹ ہاس کو کرایہ پر لیا گیا ہے اس میں تقریبا بیس کے قریب کمرے ہونگے دوسری حکومت بلوچستان اور جی پی اے مابین طریقہ کار طے کردیاگیا ہے دوسری جانب سرکاری سطح پر اس چیز کی وضاحت نہیں ہوسکی ہے کہ وزرا کہاں رہائش کرینگے،جی پی اے کا ریسٹ ہاس صرف سیول سکرٹریٹ کے لیے ہوگا یا وزار اور انکے جملہ سٹاف کی رہائش کا مسئلہ ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔


