تدریسی اسامیوں کی بھرتیوں میں تاخیرسے امیدوار پریشان

کوئٹہ (انتخاب نیوز)محکمہ تعلیم میں تدریسی اسامیوں پربھرتیوں میں تاخیر سے امیدوار پریشان مختلف افوائیں گردش کرنے لگیں تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم میں گریڈ 9 سے گریڈ 15 تک خالی تدریسی اسامیوں کو پر کرنے کیلئے صوبائی حکومت کی 2019 کی بھرتی پالیسی کے مطابق ٹیسٹنگ فرم کے ذریعے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا ریکروٹمنٹ پالیسی 2019 کے مطابق ٹیسٹنگ فرم کی جانب سے حتمی فائنل میرٹ لسٹ جاری ہونے کے DRC سات ایام میں میرٹ لسٹ مرتب کرے گی اور ڈائریکٹر سکولز کے ذریعے مجاز اتھارٹی منتخب امیدواروں کے آرڈر جاری کرے گی لیکن ٹیسٹنگ فرم کی جانب سے حتمی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد اگلے مرحلے پر کوئی اقدامات نہیں اٹھایا جارہا ہے جس کی وجہ سے امیدواروں میں بے چینی بڑھ رہی ہے قلات سے نذیر احمد شبیر احمد یحییٰ نیچاری ودیگرامیدواروں نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شنید میں آرہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں حالیہ آنے والی تبدیلی کے بعد قوانین کا دوبارہ جائزہ لیا جارہا ہے ہمیں خدشہ ہے کہ من پسند افراد کونوازنے کیلئے ممکنہ طور پر میرٹ میں نرمی کی جاسکتی ہے اگر ایسا ہوا تو حقداروں کی حق تلفی ہوگی ہم وزیراعلیٰ جام کمال اور وزیرتعلیم سردار یار محمد رند سے اپیل کرتے ہیں کہ ریکروٹمنٹ پالیسی 2019 کے مطابق فوری طور پر بھرتیوں کے عمل کو مکمل کیا جائے واضح رہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے سینکڑوں سکول غیر فعال ہیں اور تعلیمی سال کے شروع ہونے میں بھی چنددن باقی رہ گئے اگر بھرتیوں کے عمل کو فوری طور پر مکمل نہیں کیا گیا تو تعلیمی صورتحال مزید ابتر ہوسکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں