ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے3 اکاونٹس منجمد کردئیے

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاونٹس منجمد کردیئے۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے تین عہدیداروں کے نام بھی بلیک لسٹ پر ڈال دیے گئے، تینوں عہدیدار بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو، ترین فارم سسٹم اور ترین ڈیری فارم کے 3اکاؤنٹس منجمد کرکے فارنزک آڈٹ کروایا جارہا ہے۔ مبینہ سٹہ بازی میں ملوث جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین کے اکانٹ بھی فارنزک آڈٹ کے لیے منجمد کردیے گئے ہیں۔دونوں ملازمین مبینہ سٹہ باز خرم شہزاد کے ساتھ چینی کی قیمت پر سٹہ میں ملوث تھے۔اس سے پہلے آج رقوم کی غیر قانونی منتقلی کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں