حکومت سے پی پی کی ڈیل نہیں ہوئی،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد :سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ حکومت سے پیپلز پارٹی یا کسی پارٹی کی ڈیل نہیں ہوئی۔سینیٹر سلیم مانڈی والا نے احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ڈیل کا غلط تاثر دیا جا رہا ہے، کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ختم ہونے کا بھی غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پارٹیاں ایک پیج پر نہ ہوں تویہ مطلب نہیں کہ پی ڈی ایم ختم ہو گئی، اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کے مطابق طے کیا ہے کہ مل کر چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے ساتھ کچھ نہیں کیا، پارلیمنٹ کی سرگرمی ہے، ہم نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں