ہیری نے برطانیہ میں خصوصی سفارتی استثنیٰ حاصل کرنے سے انکار کردیا

لندن:شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے دادا کی آخری رسومات میں شرکت لے لیے برطانیہ واپسی پر خصوصی سفارتی استثنی حاصل کرنے سے انکار کردیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شاہی مبصرین کا کہناتھا کہ ہیری کے برطانیہ واپس پہنچنے سے پہلے ہی انہیں اس بات سے آگاہ کردیا گیا تھا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے انہیں خود کو قرنطینہ کرنا پڑے گا۔شاہی مبصر کرس شپ نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ ہیری اپنے دادا کی آخری رسومات میں شرکت کرنے کیلیے خصوصی سفارتی استثنی حاصل کریں گے لیکن شہزادہ ہیری نے ایسا نہیں کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں