نا تجربہ کارحکمرانی نے جمہوری و پارلیمانی پریکٹس کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
تربت. نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ملک میں جمہوری پارلیمانی اداروں اور پارلیمنٹ کو ابتدائی ہی سے کمزور اور بے توقیر کردیا گیا، غیرسنجیدہ اور نا تجربہ کار افراد کی حکمرانی نے جمہوری و پارلیمانی پریکٹس کو مشکل میں ڈال دیا ناتجربہ کار اور غیر پارلیمانی افراد پرمشتمل حکومت قائم کرکے نہ صرف پارلیمنٹ کی وقعت کو ختم کرنے کی کوشش کی گی بلکہ کرونا جیسے عالمی وبائی صورتحال کو بھی غیرسنجیدہ اندازمیں لیکر ملک کو تباہی کے دہانے پر لے جایا جارہا ہیے۔ سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ حکومتی غیر سنجیدگی نے ثابت کی ہیے کہ موجودہ مشکل صورتحال میں بھی پارلیمنٹ اور ملکی اداروں کے مابین ہم آہنگی نہیں۔ وزیراعظم خطاب کرتا ہیے کہ لاک ڈاون کرکے معاشی خودکشی نہیں کرینگے آدھے گھنٹے کے اندر لاک ڈاون کی نوٹیفکیشن جاری ہوتی ہیے۔وفاقی کابینہ کے اہم اراکین آئسولیشن میں چھپ کر اپنی ذمہ داریوں سے بیگانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اہم قومی اور انسانی مسئلے پر بھی حکومت پارلیمنٹ اور اپوزیشن کو سنجیدہ نہیں لے رہی ہیے جس کی بدولت ملک میں بازیچہ اطفال کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہیے۔ صوبے وفاق کی عدم تعاون سے نالاں ہیں۔کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور ہسپتالوں و ایمبولنسوں کے عملے کو کٹ اور ماسک تک میسر نہیں ۔ حکومتی غیر سنجیدگی کا علم یہ ہیے کہ عوام ان کی ہدایات و اقدامات کا مذاق اڑاتے ہیں۔ حکومت کو انسانی جانوں سے زیادہ عالمی ادارہ صحت سے رقوم بٹورنے کی فکرہے۔