ساحل پر مائینگ کا اختیار صرف صوبائی حکومت کو حاصل ہو گا’صوبائی کابینہ

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں صوبائی کابینہ نے وزیراعلئ سپیشل سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافے کی منظوری دی. کابینہ نے صوبے کی ڈسٹرکٹ جیو ڈیشری کے گریڈ 1 سے گریڈ 18 تک کے ملامین کے لیۓ اعزازیہ کی منظوری دی. کابینہ نے بلوچستان پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کی منظوری بھی دی جو محکمہ بلدیات کے تحت ہو گی. کابینہ نے محکمہ بلدیات کے چیف افسران کی آسامی کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں کرنے کی منظوری بھی دی. کابینہ نے معدنیات کی تلاش کے لائیسنز فیس اور مختلف معدنیات پر عایئد رینٹ رائلٹی اور لیز کے نرخ میں اضافے کی منظوری دی. کابینہ نے بلوچستان کے سمندر سے ساحل تک 5 کلومیٹر تک کے علاقے میں نجی شعبہ کی جانب سے مائینگ پر پابندی عائد کرنے سے اتفاق کیا. محکمہ ماہی گیری کو پابندی کے نفاز کے لیۓ قانون سازی کرنے کی ہدایت کی. ساحل پر مائینگ کا اختیار صرف صوبائی حکومت کو حاصل ہو گا جو پی پی پی یا کسی بھی طریقہ کار کے تحت نجی شعبہ کے ساتھ مائنگ کا معاہدہ کر سکے گی. اقدام کا مقصد صوبے کے ساحل اور وسائل کا تحفظ اور سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے. کابینہ نے محکمہ مواصلات کے 1 تا 17 گریڈ کے ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کاروائ کا اختیار چیف انجینئیر اور سپرنٹنڈنگ انجئیر کو تفویض کرنے کی منظوری دے دی. کابینہ نے سپین کاریز تا زری مردار مائینگ ایریا حلع کوئیٹہ میں 7.5 کلومیٹر روڈ کی تعمیر کی منظوری دے دی. صوبائی کابینہ نے زراعت، توانائی، پی ایچ ای اور اریگیشن محکموں میں بیروزگار انجینئیرز کو انٹرن شپ کی بنیاد پر 6 ماہ کے لیۓ بھرتی کی منظوری بھی دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں