وزیر داخلہ تفتان پہنچ گئے،کرونا کےعلاج کے لئے کوئی سہولت نہیں،حکام

پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ممکنہ کروونا وائرس کے خطرے پیش نظر اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں ٹیم تفتان پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ایک روزی دورئے پر تفتان پہنچ گئے اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر لانگو نے کرونا وائرس کے روک تھام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا   ممکنہ انکے ہمراہ  صوبائی وزیر اقلیتی امور دنیش کمار، ایم پی اے مبین خلجی ۔اسپیشل لائزن اسسٹنٹ میر عمیر محمد حسنی۔ سیکرٹری صحت ۔کمشنر رخشان ڈویژن، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون و دیگر بھی تھے۔  صوبائی ویر داخلہ کو تفتان میں اب تک اتھائے گئے اقدامات پر محکمہ صحت، پی ڈی ایم اے اور اسسٹنٹ کمسنر تفتان نے بریفنگ دی انہوں نے آئسولیشن سینٹر کادورہ کرکے سہولیات خا جائزہ لیا خیمہ ہسپتال کے جگے کا معائنہ کیا اور ایف آئی امیگریش گیٹ کا بھی دورہ کیا محکمہ صحت کے ڈاکٹرز نے انکے سامنے  پاکستان ہاوس میں مقیم ایک شخص کا ہسپتال میں ڈیمو چیک اپ بھی کیا انہوں پی ڈی ایم اے و محکمہ صحت بلوچستان۔پی پی ایچ آئی  چاغی کے بروقت اقدامات کو سراہا انہوں نے کہا کہ کسی بھی طرح کے سامان کی ضرورت ہوئی تو صوبائی حکومت مہیاکریگی انہوں نے کہا کہ  صوبائی حکومت عوام کے جذبات کا احترام کرتی ہے ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے ہیں تاکہ ممکنہ کرونا  وائرس پاکستان داخل  نہ ہوسکے۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق کروناوائرس کے علاج کے لئے بلوچستان میں کوئی سہولت میسر نہیں، محکمہ صحت حکام ڈی جی پی ڈی ایم اے، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم، سیکرٹری صحت اور اراکین اسمبلی بھی صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں