ڈیرہ مراد جمالی، سی آئی اے پولیس کی کارروائی میں بھاری مقدار میں انڈین چھالہ برآمد

ڈیرہ مرادجمالی:نصیرآباد سٹی پولیس اور سی ائی اے پولیس کی قومی شاہراہ پر بڑی کارروائی،بھاری مقدار میں انڈین چھالیہ برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرکے دو گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا چھالیہ کوئٹہ سے اندرون سندھ اسمگلنگ کی جارہی تھی جسے ناکام بنادیا گیا آئی جی نے منشیات کے خلاف سخت احکامات جاری کررکھے ہیں منشیات کے نصیرآباد پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں ڈی ایس پی سرکل گلاب خان شیخ کی سٹی ایچ او طالب حسین لاشاری اور سی آئی اے انچارج خالدحسین بگٹی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت ڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کی خصوصی ہدایت اورایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ مراد جمالی گلاب خان شیخ کی نگرانی ایس ایچ او سٹی ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹرطالب حسین لاشاری اور سی ائی اے نصیرآباد کے انچارج خالد حسین بگٹی نے دیگر پولیس افسران مٹھل خان دیناری۔خمیسہ خان تنیہ۔محبوب علی سولنگی۔جاڑا خان جویا دیگر پولیس نفری کے ہمراہ ڈیرہ مرادجمالی شہرمیں قومی شاہراہ پر چیکنگ شروع کر دی اسی اثناء میں منشیات فروشوں نے گاڑیوں کوبھگانہ شروع کردیا پولیس بھی اس کے تعاقب میں روانہ ہوئی بالآخرپولیس نے دوران چیکنگ دو گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں 72 انڈین چھالیہ کی بوریاں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے بر آمد کرکے تین ملزمان رضوان احمد ولد عبدالجبار قومی لہڑی ساکن لاڑکانہ، سید انورشاہ ولد سید حضرت علی قوم سید ساکن پشین، محمد شاکر ولد محمد طاہر قوم ترین ساکن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں