اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر154.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا

کراچی :مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کا پاکستانی روپے کی قدر پر دباوٗ برقرار رہا جس کے نتیجے میں اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر154.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کے اضافے سے153.40روپے سے بڑھ کر153.80روپے اور قیمت فروخت153.50روپے سے بڑھ کر153.90روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے153.30روپے سے بڑھ کر153.80روپے اور قیمت فروخت70پیسے کے اضافے سے153.60روپے سے بڑھ کر154.30روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید183.50روپے سے بڑھ کر184.40روپے اور قیمت فروخت185روپے سے بڑھ کر185.80روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید212.50روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت214.50روپے سے گھٹ کر214روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں