پنہور سنہڑی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی 4گھر جل گئے جمع پونچی بھی خاکستر
پنہور سنہڑی نامہ نگار۔گوٹھ اسماعیل گاجانی میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی چار گھر جل کر خاکستر ھوگئے دو لاکھ نقد بھی جل گئے۔تفصیلات کے مطابق عادل پور کے علاقے گوٹھ محمد اسماعیل گاجانی میں شارٹ سرکٹ کے باعث خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اسماعیل اعجاز عنایت اور عمر اقوام گاجانی کے گھر جل کر خاکستر ھوگئے متاثرین نے صحافیوں کو بتایا کہ ھمارا سارا سامان جل گیا ھے اور ھمارے گھروں میں رکھی نقد رقم دولاکھ روپے بھی جل گئے انہوں نے کہا کہ ھم حکام بالا سے اپیل کرتے ھیں کہ ھماری مدد کی جاِئے
Load/Hide Comments