چین کے پہلے مریخ روور کا نام ژورونگ رکھ دیا گیا

نانجنگ(شِنہوا)چین کے پہلے مریخ روور کا نام ژورونگ رکھا گیا ہے۔قدیم چینی افسانوی داستانوں میں ژورونگ کو آگ کا دیوتا کہا گیا ہے، جو سرخ سیارے کے چینی نام ہوشنگ(جس کا مطلب چینی میں آگ کا سیارہ ہے)کے متراد ف ہے۔چین کے خلائی دن کے موقع پر ملک کے قومی خلائی انتظامی ادارے(سی این ایس اے)کے نائب منتظم وو یانہوا نے مریخ روور کے نام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آگ بنی نوع انسان کے آباؤاجداد کے لئے حرارت اور چمک لائی اور آگ نے انسانی تہذیب کو روشن کیا۔ چین کے پہلے مریخ روور کو آگ کے دیوتا کا نام دینے کے بعد چین کی سیاروں پر تحقیق اور دریافتوں کا جذبہ بھڑک اٹھے گا۔وو نے کہا کہ لفظی طور پر ژو(جس کا مطلب چینی زبان میں خواہش ہے)انسانیت کی کائنات کی تلاش کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔رونگ (جس کا مطلب چینی میں یکجہتی اور تعاون ہے)خلا کے پرامن استعمال کے بارے میں چین کے وژن اور انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک برادری کی تعمیرکے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں